
09-06-2012, 07:21 AM
|
|
Jamadaar
|
|
Join Date: Jan 2012
Posts: 66

= 0 For This Post / 0 Total
|
|
|
طالبان نے سر قلم پاکستانی فوجیوں کی ویڈیو
طالبان نے سر قلم پاکستانی فوجیوں کی ویڈیوجاری کردی
ہماری گہری، دلی اور مخلص تعزیت اور نيک دعائيں ان بہادر فوجيوں کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو حال ہی میں باجوڑایجنسی میں تحریک طالبان نے دہشت گردی کے ايک ظالمانہ کارروائی کے درميان گرفتار کرکے بے رحمی سے ان کے سر قلم کر ديۓ۔ یہ واقعی بہت دردناک ہے کہ ان پاکستانی فوجیوں کو ٹی ٹی پی کی طرف سے جاری ویڈیو میں غيرانسانی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آخر میں ان سر قلم کر دیۓ۔
اس طرح کی جاری سفاکانہ کارروائیوں سے ٹی ٹی پی کا حقيقی سیاہ چہرہ، برائی کی ذہنیت، اور دہشت گردی سےپاکستان کو لاحق سنگین خطرہ واضح نظر آتا ہے۔
پاکستان بھر میں یہ باقاعدگی سے فوج کے خلاف کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتیں ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ امریکی عوام اور امریکی انتظامیہ انتہا پسندوں کے خلاف پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا اور ملک کو ان عسکریت پسندی کی خوفناک قتل کی کارروائیوں کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کرنے کو دل سے قدر کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیںجو بلا امتیازمعصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔
بلا شک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں ہے۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کی لعنت کو شکست دينے پر زيادہ توجہ مرکوز کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکی حکومت سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے میں مصروف عمل ہے۔
تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
|