پاکستان میں پشاور کے قريب بم دھماکے - معصوم لوگوں کے خلاف دہشت گردوں کی جاری کارروائياں
ہماری دلی، مخلص تعزیت، اور نيک دعائيں ان متاثرین کے سوگوار خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ ہيں جو حال ہی میں پشاور میں دہشت گردی کی ايک کارروائی میں ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ واقعی نہايت پریشان کن ہے کہ زیادہ تر بچے اور عورتيں اس سفاکانہ حملے میں ہلاک ہو ئے۔ اس طرح کی سفاکانہ کارروائیوں سے ان کا حقيقی سیاہ چہرہ، برائی کی ذہنیت، اور دہشت گردی سے پاکستان کے معصوم لوگوں کو لاحق سنگین خطرہ واضح ہوجاتا ہے۔ اس ہفتے ہی تحریک طالبان پاکستان نے وزیرستان میں معصوم شہریوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے ميں کھلا بيان ديا ہے۔
پاکستان بھر میں یہ باقاعدگی سے کی جانی والی دہشت گردی کی کارروائیاں واضح طور پر دہشت گردوں کی برائی، قتل اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان ميں اپنے سیاسی طاقت حاصل کرنے کے ایجنڈے اور عزائم کو ظاہر کرتیں ہيں۔ يہ ذکر کرنا نہايت ضروری ہے کہ امریکی عوام اور امریکی انتظامیہ انتہا پسندوں کے خلاف پاکستان کی عوام کی طرف سے دی گئی زبردست قربانیوں کا اور ملک کو ان عسکریت پسندی کی خوفناک قتل کی کارروائیوں کی وجہ سے شدید نقصان کا سامنا کرنے کو دل سے قدر کرتے ہیں۔ سینئر امریکی حکام نے اکثر ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ ان غیر انسانی درندوں کے خلاف ان کی جاری جنگ ميں ساتھ ساتھ کھڑے ہیںجو بلا امتیاز خواتین اور بچوں سمیت معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث ہيں۔
بلا شک وشبہ،ان دہشت گردوں کو اپنے تشدد اور انتہا پسندی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے سے روکنے کےعلاوہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ ہی نہيں ہے۔ ہم سمجھتے ہيں کہ اس وقت زیادہ سے زیادہ مل کر کام کرنے اور باہمی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کی لعنت کو شکست دينے پر زيادہ توجہ مرکوز کرسکيں جو پاکستان بھرکے پرامن لوگوں کےليۓ ايک خطرہ بن چکی ہے۔ امریکی حکومت سنجیدگی سے اس ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے مصروف عمل ہے۔
یہ ذکر کرنا بھی اتنا ہی اہم ہے کہ ان انتہا پسندوں کو مختلف مسائل پر ہمارے اختلافات کے بارے میں علم ہے، اس ليۓ، ہميں کسی صورت اپنے اختلافات میں الجھ کر رہنے کا فائدہ ان دہشتگردوں کو نہيں دينا چاہۓ۔
تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ